• news

ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز ،قومی ٹیم کا تربیتی سیشن آج شروع ہوگا 

لاہور ( سپورٹس رپورٹر) ویسٹ انڈیز کیخلاف تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز پر مشتمل سیریز کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کے تربیتی سیشنز کا آغاز آج سے ہوگا۔ دونوں ٹیموں کے مابین آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ سپر لیگ میں شامل تین میچز 8، 10 اور 12 جون کو ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جائینگے۔آج دوپہر ایک سے 2 بجے تک پاکستان وائیٹ بال کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان، محمد رضوان اور شاہین شاہ آفریدی کی فار اینڈ بلڈنگ قذافی سٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کرینگے ،دوپہر ڈھائی بجے سے رات 8 بجے تک قومی کرکٹ سکواڈ کا ایل سی سی اے گراؤنڈ میں ٹریننگ سیشن ہوگا ۔3 جون کو شام 6 سے رات ساڑھے گیارہ بجے تک قومی کرکٹ سکواڈ کا ایل سی سی اے گراؤنڈ میں ٹریننگ سیشن ہوگا 4 جون کو ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق میں میڈیا سے گفتگوکرینگے ۔۔دوپہر ڈھائی بجے سے رات 8 بجے تک قومی کرکٹ اسکواڈ کا ایل سی سی اے گراؤنڈ میں ٹریننگ سیشن ہوگا ۔5 جون بروز اتوار کو قومی اسکواڈ کی ملتان روانگی ہوگی 

ای پیپر-دی نیشن