• news

کارکردگی رپورٹ جاری: چیئرمین نیب نے چارج چھوڑ دیا‘ ڈپٹی ظاہر شاہ قائم مقام تعینات 

اسلام آباد (نامہ نگار) چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے مدت مکمل ہونے پر اپنے عہدے کا چارج چھوڑ دیا ہے۔ جس کے بعد ڈپٹی چیئرمین نیب ظاہر شاہ نے قائم مقام چیئرمین کا چارج سنبھال لیا ہے۔ حکومت اور اپوزیشن لیڈر کی مشاورت سے نئے چیئرمین نیب کی تقرری ہو گی۔ چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے یہ عہدہ اکتوبر2017ء  میں سنبھالا تھا۔ جسٹس (ر) جاوید اقبال کے اعزاز میں دن 12 بجے نیب ہیڈ کوارٹر میں ایک الوداعی ظہرانہ دیا گیا۔ تقریب میں مختلف ڈی جیز، ڈائریکٹرز، ڈپٹی چیئرمین نیب، پراسیکیوٹر جنرل سمیت کچھ ڈائریکٹر جنرلز اور ڈائریکٹر کے عہدہ کے افسر بھی شریک ہوئے۔ نئے چیئرمین نیب کی تعیناتی کے لیے حکومت کے پاس 5نام زیرِ غور ہیں، ان میں 2سابق جج، 2سابق پولیس افسر اور ایک سابق بیوروکریٹ شامل ہے۔ نیب نے چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال کی قیادت میں نیب کی شاندار کارکردگی رپورٹ جاری کر دی۔ بتایا گیا جسٹس جاوید اقبال نے بطور چیئرمین نیب اپنی ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد نہ صرف ایک جامع اور موثر انسداد بدعنوانی کی حکمت عملی متعارف کرائی بلکہ نیب میں مختلف اصلاحات بھی متعارف کراوائیں جن کے شاندار نتائج برآمد ہونے لگے ہیں۔ نیب نے گزشتہ 4 سال اور 8 ماہ کے دوران معزز احتساب عدالتوں نے  1405 ملزموں کو سزا سنائی‘ گزشتہ 4 سال اور 8 ماہ کے دوران بدعنوان عناصر سے بلواسطہ اور بلاواسطہ طور پر 584 ارب برآمد کئے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن