• news

چین سے 2 ارب 30 کروڑ ڈالر کی ری فنانسنگ پر اتفاق ہوگیا : وزیر خزانہ 

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ چین کے ساتھ دو ارب 30 کروڑ ڈالر کے قریب بنک ڈیپازٹ کی ری فنانسنگ پر اتفاق ہو گیا ہے۔ چینی بنکوں کے ڈیپازٹ سے زر مبادلہ ذخائر میں بہتری آئے گی، چین کے بنکوں سے ری فنانسنگ کے معاملات طے پا گئے۔ دونوں جانب سے منظوری کے بعد رقم پاکستان منتقل کر دی جائے گی۔

ای پیپر-دی نیشن