• news

پاکستانی نژاد فنکارہ شازیہ سکندر نے جاپان فوکوکا آرٹس اینڈ کلچر پرائز جیت لیا


اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) پاکستانی نژاد فنکارہ شازیہ سکندر نے جاپان فوکوکا آرٹس اینڈ کلچر پرائز جیت لیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں پیدا ہونے والی منی ایچر آرٹسٹ شازیہ سکندر نے فن اور ثقافت کے زمرے میں فوکوکا پرائز منی ایچر پینٹنگ کی دنیا میں جدید ترین ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے روایتی فن پاروں میں جدت متعارف کرانے پر جیتا ہے۔ فوکوکا پرائز 1990ء میں جاپانی فوکوکا سٹی اور فوکوکا سٹی انٹرنیشنل فاؤنڈیشن نے قائم کیا تھا۔ 

ای پیپر-دی نیشن