وفاقی کابینہ نے غلام نبی میمن کو آئی جی سندھ بنانے کی منظوری دے دی
اسلام آباد+کراچی (نمائندہ نوائے وقت+ نیوزرپورٹر) وفاقی کابینہ نے ایڈیشنل انسپکٹر جنرل (اے آئی جی) کراچی غلام نبی میمن کو آئی جی سندھ لگانے کی منظوری دے دی ہے۔ پولیس سروس آف پاکستان کے گریڈ 21 کے افسر غلام نبی میمن ان دنوں ایڈیشنل آئی جی کراچی کے عہدے پر کام کر رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے انہیں آئی جی سندھ لگانے کی سفارش کی گئی تھی۔