پی ٹی آئی کا مارچ انتشار کے سوا کچھ نہیں تھا: امجد لطیف
شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ (ن) کے ضلعی رہنما سابق چیئر مین بلدیہ میاں امجد لطیف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا جعلی آزادی مارچ انتشار و تصادم کے علاوہ کچھ نہیں تھا، عمران نیازی کی مقبولیت کا تاثر اپنی موت آپ مرگیا ہے، پاکستان کے باشعور عوام نے فسادی مارچ کا حصہ نہ بن کر پی ٹی آئی کی جمہوری نظام لپیٹنے کی سازش کو ناکام بنایا اورجمہوریت پسندی کا ثبوت دیا ہے، حکومت نے عوام کی جان ومال کی حفاظت اور ریاست مضبوط کرنے و انارکی روکنے کیلئے موثر اقدامات اٹھائے، اپنے ایک بیان میں میاں امجد لطیف نے کہا کہ عمران خاں کی اقتدار پرستی و مفاد پرستی کی سیاست مزید چلنے والی نہیں ہے نوجوانوں کو اپنے ذاتی مفادات کیلئے استعمال کرنے والا نام نہاد لیڈر چار سال کی نااہلی کا حساب دینے سے بچنے کیلئے جھوٹے بیانیے کے پیچھے چھپ رہا ہے۔