• news

وطن عزیز اسلام کی بنیاد پر حاصل کیا گیا : حاجی محمد نواز

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)مدنی دستر خوان پروگرام کے چیف کوآرڈینیٹر حاجی محمد نواز نے کہا ہے کہ ملک کی تقدیربدلنے کیلئے ضروری ہے کہ سود سے پاک اسلامی معاشی نظام نافذ کیا جائے ، غربت کے خاتمے کیلئے ورلڈ بنک اور آئی ایم ایف سمیت دنیا کے تمام نظام ناکام ثابت ہوئے ہیں قرآن کا نظام معیشت ہی غربت کا خاتمہ کرسکتا ہے مقتدر حلقوں کواسلامی معاشی نظام معیشت کو نافذ کرنے کیلئے کردار ادا کرنا ہوگا ورنہ آنے والی نسلیں انہیں کبھی معاف نہیں کریں گی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے حافظ خالد نواز ٹیپو، محمد فضل بلال نواز ایڈووکیٹ، انجینئر حاجی معراج دین، حاجی علی احمد، حاجی میاں محمد الیاس و دیگر کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگو کرتے کیا، حاجی نواز نے کہا کہ وطن عزیز پاکستان اسلام کی بنیاد پر حاصل کیا گیا لیکن بدقسمتی سے اس ملک میں اسلامی نظام کو نافذ کرنے کیلئے عملی اقدامات نہیں اٹھائے گئے ۔

ای پیپر-دی نیشن