اقتدار سے محرومی کے بعد عمران خان ہواس باختہ ہوچکے : عمران حبیب
کامونکی(نمائندہ خصوصی)اقتدار سے محرومی کے بعد عمران خان حواس باختہ ہوچکے ہیں پاکستان کے ٹوٹنے،ایٹمی اثاثہ جات کے بارے میں منفی بیان قابل مذمت ہیں ،ان خیالات کا اظہار صدر پیپلزپارٹی سٹی کامونکی عمران حبیب سرویا نے اپنے بیان میں کیا،انہوں نے کہاکہ عمران خان کو ملک دشمن پالیسیوں کی وجہ سے جمہوری اور آئینی طریقہ سے ہٹایا گیا اور اس سلسلہ میں پاکستان پیپلزپارٹی سمیت دیگر جماعتوں نے اپنا بھرپور کردار ادا کیا،انہوں نے کہاکہ اقتدار سے محروم ہونے کے بعد عمران خان جلسے جلوسوں اور دھرنے کی سیاست کررہے ہیں مگر عوام نے انہیں بری طرح مسترد کردیا۔گزشتہ روز عمران خان نے ایک ٹی وی انٹرویو میں کہاکہ پاکستان ڈیفالٹ ہوجائے گا اور پاکستان تین حصوں میں تقسیم ہوجائے گا اْن کا یہ بیان انتہائی غیر ذمہ دارانہ اور ملک دشمن ہے۔انہوں نے کہاکہ جب عمران خان نہیں تھا پاکستان تب بھی موجود تھا اور جب عمران خان نہیں ہوگا اور پاکستان تب بھی موجود ہوگا۔