• news

حالات تیزی کیساتھ تبدیل  ہورہے ہیں: طارق محمود ڈوگر

شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ (ن) کے رہنما و پی پی 139 کے امیدوار حاجی طارق محمود ڈوگر نے کہا ہے کہ مریم نواز شریف کے جلسوںمیں عوام کا جم غفیرنواز شریف کے بیانہ پر اعتماد کامظہر ہے عمران خان کو اب کوئی این آر او نہیں دیگا سپریم کورٹ کو اپنی پوزیشن واضح کرنے کے متعلق عمران خان کا بیان اداروں کو دبائو میں لانے کے مترادف ہے نواز شریف اورشہباز شریف عوام کے زخموںپر مرہم رکھنے کی کوشش کررہے ہیں ان خیالات کااظہارانہوںنے روشن کنال میںصحافیوںسے گفتگو کرتے کیا ا س موقع پر کارکنان کی بڑی تعدادبھی موجودتھی حاجی طارق محمود ڈوگر نے کہا کہ اب حالات تیزی کیساتھ تبدیل ہورہے ہیں عمران خان قوم کے سامنے ایکسپوز ہوچکے ہیں ۔

ای پیپر-دی نیشن