• news

موجودہ حکومت ملک کو بحرانوں سے نکالے گی: چوہدری خالق عزیز

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)پیپلز پارٹی کے ضلعی سینئر نائب صدر چوہدری خالق عزیز مت اور ضلعی نائب صدر چوہدری منیر قمر واہگہ نے کہا ہے کہ عمران خان نیازی اقتدار سے آنے سے پہلے بھی اداروں کی تضحیک کرتے تھے اور اقتدار سے باہر ہونے کے بعد بھی اداروں کے خلاف بیانات دے رہے ہیں عمران خان نیازی دوغلی شخصیت ہیں جو حالات و واقعات کو سامنے رکھتے ہوئے کوئی بھی بیان داغ دیتے ہیں قوم عمران نیازی کی شخصیت کو اچھی طرح سمجھ چکے ہیں عمران نیازی کے چند حواری جلسے کر کے قوم کو گمراہ نہیں کر سکتے موجودہ حکومت ملک کو بحرانوں سے نکالے گی، اپنے ایک بیان میں حاجی فلک شیر ایڈووکیٹ نے کہا کہ اتحادی جماعتیں عوام کی نمائندہ جماعتیں ہیں عوام ہی طاقت کا سرچشمہ ہیں قوم کو ورغلانے اور دھوکہ دینے والے قصہ پارینہ بن چکے ہیں، عمران خان نیازی نے پہلے اپنی حکومت بچانے کیلئے مذہب کا کارڈ استعمال کرنے کی کوشش کی اور اب اپنی سابق حکومت کی کرپشن پر پردہ ڈالنے کی خاطر احتجاج کے نام پر انتشار برپا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن