• news

پیپلزپارٹی حکومت سے مل کر محنت کشوں کے مسائل حل کرے گی: اقبال بٹ

گکھڑمنڈی(نامہ نگار)پیپلزپارٹی اتحادی حکومت سے مل کر محنت کشوںکے مسائل حل کرے گی کیوں کہ پیپلزپارٹی ملک کی واحد سیاسی جمہوری پارٹی ہے جو محنت کش عوام کے حقوق کے لیے جدوجہد کرتی ہے اور اپنے قائد ذوالفقار علی بھٹو شہید کے دیے ہوئے انقلابی منشور روٹی کپڑا اور مکان ہر شہری کو مہیا کرنے کا ارادہ رکھتی ہے ان خیالات کا اظہار پیپلزلیبر بیورو تحصیل وزیرآباد صدر محمد اقبال بٹ ،سینئر رہنماامجد بشیر ڈار اورپیپلزپارٹی اقلیتی ونگ کے ضلعی صدر صفدر سہوترا نے پنجاب کا سینئر وزیر مقرر ہونے پر سید حسن مرتضیٰ کو مبارکباد دیتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سب سے بڑی اقلیت مسیحی برادری کی اکثریت صرف اس لیے پیپلزپارٹی کے ساتھ ہے کہ وہ غریب مزدور اور کسان اور خصوصاً پاکستان کی اقلیتوں کے مسائل کو حل کرنے کے لیے کوشاں ہے، سید حسن مرتضیٰ کا سینئر صوبائی وزیر مقرر ہونے پر سب سے بڑے صوبہ پنجاب میں اب پیپلزپارٹی مزید فعال ہوگی۔ 

ای پیپر-دی نیشن