• news

ننکانہ:ڈسٹرکٹ ہسپتال میں دست ، اسہال اور ہیضہ سے بچائو کیلئے آگاہی سیمینار

ننکانہ صاحب(نامہ نگار خصوصی+ نمائندہ نوائے وقت) ڈسٹرکٹ ہسپتال ننکانہ میں سیمینار کا ضلعی محکمہ صحت کے تحت عوام میں اگاہی کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں بتایا گیا دست ،اسہال اور ہیضہ جیسے موذی مرض میں مبتلامریضوں کے علاج معالجہ کیلئے ڈسٹرکٹ ہسپتال ، تحصیل ہسپتالوں اور دہی مراکز صحت میں علیحدہ وارڑز بنا دیئے گئے ہیں ،ان خیالات کا اظہار چیف ایگزیکٹوآفیسر ہیلتھ اتھارٹی ننکانہ ڈاکٹر راشدخان نے ڈی ایچ کیوہسپتال میں دست، اسہال اور ہیضہ سے بچائو کے سلسلہ میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ڈسٹرکٹ سرویلینس آفیسر ننکانہ ڈاکٹر عدنان افضل نے دست اسہال اور ہیضہ کے بارے میں بریفنگ دی اور ان بیماریوں کے بارے میں ایک تفصیلی لیکچر دیا۔انہوں نے ان بیماریوں سے بچاو کے طریقے بھی بتائے۔بعدازاں چیف ایگزیکٹوآفیسر ہیلتھ اتھارٹی کی قیادت میں دست، اسہال اور ہیضہ سے بچائوکے سلسلہ میںآگاہی ریلی کا اہتمام بھی کیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن