نوجوان کاروباری سرگرمیوں میں حصہ ڈال کے معیشت میں اپنا حصہ ڈال رہے ہیں:جواد احمد
کوٹ رادھاکشن( نمائندہ خصوصی ) آج ہمارے ہونہار نوجوان کاروباری سرگرمیوں میں اپنا حصہ ڈال کے پاکستان کی معیشت میں بھی اپنا حصہ ڈال رہے ہیں جو کہ خوش آئند ہے ان خیالات کا اظہار نجی یونیورسٹی کے پروگرام ڈسٹرکٹ نائٹی ٹو کے پروگرام مینجر جواد احمد نے تقریب کے دوران کیا۔ ان کا کہنا تھا بزنس ٹو بزنس اینڈ بزنس ٹو کنزیومر مارکیٹ ہمارا ٹارگٹ ہے جو کے الرحمان ووڈ ورک کا خاصہ ہے۔ اس موقع پر انٹرپنیورز کی حوصلہ افزائی کی تقریب کا بھی انعقاد کیا گیا جس میں فیتہ کاٹ کر افتتاح کیا گیا اور کیک کاٹا گیا۔