• news

قصور:دیرینہ رنجش پر ملزمان نے ٹوکے وارکرکے  مخالف کو قتل کر دیا


قصور(نمائندہ نوائے وقت)کھارا کے علاقے میںدیرینہ رنجش پر ملزمان نے ٹوکے وارکرکے شخص کو قتل کر دیا مقامی پولیس نے چھ نامزد اور تین کس نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔محمد شفیق نے پولیس تھانہ صدر میں مقدمہ درج کروایا ہے کہ  میرا بھائی شاہد مزدوری کے لیے بھٹہ پر جارہا تھاکہ پرانی رنجش پر ملزمان محمد رمضان،محمدعلی،مستری نورا،شیر محمد،شہزاد،ساجدعلی اور محمد اکرم اپنے تین نامعلوم ساتھیوں کے ساتھ راستے ٹوکے،راڈ،سوٹے و دیگر ہتھیار لیے بیٹھے ہوئے تھے جیسے وہ ان کے پاس پہنچا تو ملزمان نے ٹوکے،راڈ اور دیگر ہتھیاروں سے وار کرکے میرے بھائی کو شدید زخمی کردیا جسے مقامی لوگوں نے ملزمان سے چھڑایا پھر اسے علاج کے لیے ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکا اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا ہے ملزمان نے میرے بھائی کو ناحق قتل کیا ہے ان کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کی جائے۔پولیس تھانہ صدر مصروف کارروائی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن