• news

ایرانی چیمپئن شپ میں شرکت کے بعد قومی اتھلیٹس کی وطن واپسی 

لاہور(سپورٹس رپورٹر) ایرانی شہر مشہد میں اتھلیٹکس چیمپئن شپ میں شرکت کے بعد اتھلیٹس وطن واپس پہنچ گئے ۔ اتھلیٹس نے دو گولڈ میڈل ‘دو سلور میڈل اور ایک برونز میڈل جیتا۔ وطن واپسی پر کھلاڑیوں کا سیکرٹری اتھلیٹکس فیڈریشن محمد ظفر‘ محمد زبیر یوسف ‘محمد شجاع ودیگرنے استقبال کیا ۔ کھلاڑیوں میں شجر عباس ‘محمد یاسر ‘عبد المجید ‘شیروز خان ‘قاضی توقیر ‘رانا سجاد و دیگر شامل تھے ۔ 

ای پیپر-دی نیشن