فیفا ورلڈکپ 2022 ء میں استعمال ہونے والا فٹبال سیالکوٹ میں تیار
لاہور (سپورٹس ر پورٹر)رواں برس قطر میں شیڈول فیفا ورلڈکپ 2022 ء میں استعمال ہونے والا فٹبال سیالکوٹ کی فیکٹری میں تیار کرلیا گیا۔ خلیجی ریاست میں ہونے جارہے اس ورلڈکپ کیلئے فٹبال کو الریہلا کے نام سے متعارف کروایا گیا ہے۔سیالکوٹ کی اس فیکٹری کے سی ای او کا کہنا ہے کہ فٹبال جدید ٹیکنالوجی کے مطابق آٹومیٹک مشینری سے تیار کیا گیا ہے۔ الریہلا فٹبال نومبر میں قطر میں ہونے والے ورلڈکپ میں استعمال ہوگا۔ فٹبال میں زیادہ تر استعمال ہونے والا مٹیریل ریسائیکل ہے جو ماحول دوست ہوگا۔