انجری سے واپسی کے بعد کھیلنے میں مشکل ہوتی ہے: شاداب خان
لاہور(سپورٹس رپورٹر)قومی ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان نے انجریز کے بعد پیش آنے والی مشکلات سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انجریز سے ردہم میں آنے میں مشکل ہوتی ہے، مجھے جلد انجریز کی وجہ سے فرسٹریشن بھی ہوتی ہے، یہی وجہ ہے کہ انجری سے واپسی کے بعد کھیلنے میں مشکل ہوتی ہے۔ ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز اچھی ہوگی اس کی تیاری ہو رہی ہے۔ جہاں ٹیم کو ضرورت ہوگی وہاں اچھا کھیلنے کی کوشش ہوتی ہے جس نمبر پر بھی موقع ملے اس کے مطابق کھیلنے کی کوشش کرتا ہوں۔ دونوں ورلڈکپ کی بھرپور تیاری کر رہے ہیں، اس سال ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ بھی ہے، کوشش ہو گی کہ پچھلے سال سے مزید اچھا کریں، انگلینڈ میں کھیل کر فائدہ ہوا ہے، نیوزی لینڈ میں ورلڈ کپ سے قبل سیریز ہوئی تو فائدہ ہوگا۔