• news

لیگ سپنر غلام فاطمہ نے اپنی فتح گر پرفارمنس شین وارن کے نام کردی

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی لیگ سپنر غلام فاطمہ نے سری لنکا ویمن کے خلاف اپنی فتح گر پرفارمنس کو شین وارن کے نام کردیا۔ انہوںنے کہا کہ ٹیم میں عمدہ پرفارمنس کیساتھ کم بیک کرنے پر خوشی ہے۔ وہ اپنی پرفارمنس کے تسلسل کو قائم رکھنے کی کوشش کریں گی۔شین وارن میرے آئیڈیل ہیں، ان سے ملاقات کی خواہش تھی جو پوری نہ ہوسکی۔ میں سری لنکا کے خلاف 4 وکٹیں شین وارن کے نام کرتی ہوں۔

ای پیپر-دی نیشن