پہلی حج پرواز پرسوں اسلام آباد سے روانہ ہو گی: وزارت مذہبی امور
اسلام آباد (نامہ نگار) وزارت مذہبی امور نے حج پروازوں کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ ترجمان وزارت مذہبی امورکے مطابق پہلی حج پرواز پرسوں کو اسلام آباد سے روانہ ہو گی، 106حج پروازوں کے ذریعے 32ہزار عازمین کو سعودی عرب پہنچایا جائے گا، ترجمان نے بتایا اسلام آباد سے روٹ ٹو مکہ پراجیکٹ کے تحت 42پروازیں چلائی جائیں گی، فلائٹ شیڈول ویب سائٹ پر آویزاں، عازمین کو موبائل میسج جاری کر دیئے گئے۔ ترجمان نے بتایا کہ پرواز سے 72گھنٹے کے اندر کوویڈ پی سی آر ٹیسٹ سعودی منظور شدہ 6لیبارٹریز سے کرانا لازمی ہے۔