پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ عوام پر بوجھ‘ حکومت ٹارگٹڈ سبسڈی دے: ایم کیو ایم
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) ترجمان ایم کیو ایم پاکستان نے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عوام پر بوجھ ہے۔ وفاقی حکومت جلد از جلد ٹارگٹڈ سبسڈی کی فراہمی یقینی بنائے۔ موٹر سائیکل سواروں‘ پبلک ٹرانسپورٹ کو سبسڈی پر پٹرول فراہم کیا جائے۔