• news

نیب پیشی پر سابق چیئرمین واپڈا کو 40 سوالات پر مبنی سوالنامہ دیا جائیگا

لاہور (سٹاف رپورٹر) سابق چئیرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل مزمل حسین کو 6جون کو نیب آفس میں پیشی پر 40سوالوں پر مشتمل سوال نامہ فراہم کیا جائے گا جس میں واپڈا کے زیر انتظام منصوبوں کی تفصیلات طلب کی جائے گی اور ان منصوبوں کی تاخیر کا سبب بھی پوچھا جائے گا۔ اس کیساتھ ساتھ یہ بھی چیک کیا جائے گا منصوبوں کی تاخیر سے لاگت میں کس قدر اضافہ ہوا ہے۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ مزمل حسین کو تربیلا ایکسٹینشن کے ایک پروجیکٹ میں طلب کیا گیا۔ مزمل حسین پر الزام عائد ہوا ہے کہ اس ایکسٹینشن کے منصوبے کو مبینہ طور پر مزمل حسین کی جانب سے جان بوجھ کر لیٹ کیا گیا ہے جس کی وجہ سے منصوبہ کی لاگت میں 736ملین روپے اضافہ ہو گیا ہے اور یہ 736ملین کا فائدہ متعلقہ کنٹریکٹر کو فراہم کرنے کے لئے مبینہ طور پر باہمی  منصوبہ بندی کے تحت تاخیر کا شکار کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق نیب کی جانب سے اس کیس کو ہائی پر فائل کیس قرار دیتے ہوئے جلد از جلد مکمل کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن