• news

محاصرے ، تلاشی کرروائیاں جاری ، بانڈی پورہ میں بی جے پی کیخلاف پوسٹرز چسپاں 

سرینگر(اے پی پی)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں محاصرے اور حکومتی کاروائیاں جاری ہیں،کے ضلع شوپیاں میں ایک دھماکے میں زخمی ہونے والا بھارتی فوجی ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا ۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ضلع کے علاقے سیدو میں جمعرات کو فوجیوں کی طرف سے کرائے پر لی گئی ایک گاڑی میں دھماکے سے کم از کم تین فوجی شدید زخمی ہو گئے تھے۔ہندوتوا آر ایس ایس اور بی جے پی کی تفرقہ انگیز پالیسیوں کے خلاف کشمیریوں کے احتجاج کو ریکارڈ کرنے کے لیے بانڈی پور کے علاقوں میں پوسٹر آویزاں کے گئے ہیں۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جموں و کشمیر صدائے مظلوم کی طرف سے بانڈی پورہ میں آویزاں کیے گئے پوسٹرز میں لکھا ہے: بانڈی پور کو ہندوتوا آر ایس ایس-بی جے پی سے بچائو، قاتل بی جے پی، نامنظور نامنظور اور جو بی جے پی کی حمایت کرتا ہے وہ کشمیر بڑا غدار ہے۔دوسری جانب یوتھ فریڈم فائٹرز (جے کے وائی ایف ایف) نے مودی کی فسطائی بھارتی حکومت کی طرف سے کشمیریوں کی تحریک آزادی کو دبانے کے لیے فوجی طاقت کے بے تحاشہ استعمال اور وحشیانہ ہتھکنڈوں کی شدید مذمت کی ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جے کے وائی ایف ایف کے چیئرمین شبیر احمد نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ سٹیٹ انویسٹی گیشن ایجنسی (ایس آئی اے) بڑے پیمانے پر کشمیریوں کو ہراساں کر رہی ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن