اعلیٰ عہدوں پر تقرریاں‘ تبادلے‘ بھرتی آئی ایس آئی کی سکریننگ کے بعد ہوں گی
اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) وفاقی حکومت نے اعلی عہدوں پر بیوروکریٹس کو ذمہ داریاں دینے سے پہلے آئی ایس آئی سے سکروٹنی کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ کابینہ ڈویژن کے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اہم تقرر و تبادلے، ترقیاں اور بھرتیاں آئی ایس آئی کی تصدیق اور سکریننگ کے بعد کی جائیں گی۔ وزیر اعظم کی منظوری کے بعد خفیہ ادارے کو اہم ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق سپیشل ویٹنگ ایجنسی پبلک سروس ہولڈرز کی ویریفیکشن اور سکریننگ ذمہ دار ہو گی۔