• news

سپریم کورٹ میں چیف الیکشن کمشنر سمیت  دیگر کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) سپریم کورٹ میں چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ سمیت دیگر کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی گئی ہے۔ درخواست گزار کا موقف ہے کہ سپریم کورٹ نے مارچ 2021ء  میں سینٹ کے حوالے سے فیصلہ دیا تھا، عدالت نے حکم دیا کہ الیکشن صاف شفاف کروانے کے لئے جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کیا جائے، الیکشن میں جدید ٹیکنالوجی ابھی تک استعمال نہیں کی گئی، ووٹنگ کے لئے الیکڑانک ٹیکنالوجی استعمال شروع نہیںکی گئی، الیکشن کمشن کو کئی خط لکھے گئے مگر عمل درآمد نہیں ہوا، الیکشن میں کرپشن اور دھاندلی کرنے والوں کیخلاف بھی تاحال کوئی کارروائی نہیںکی گئی ہے ،عدالت سے استدعا ہے کہ عدالتی احکامات پر عمل نہ ہونے چیف الیکشن کمشنر سمیت ذمہ داروں کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

ای پیپر-دی نیشن