• news

عمران کے بیان کیخلاف مظاہرے ، پی پی کل ’’ پاکستان کھپے ‘‘ ریلیاں نکالے گی 

لاہور‘ اسلام آباد‘  گوجرانوالہ‘ بہاولپور‘ شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی‘ نیوز رپورٹر‘ نامہ نگار‘ نمائندہ نوائے وقت) پیپلز پارٹی نے سابق وزیراعظم عمران کے ملک کو تین حصوں میں تقسیم کرنے کے متنازعہ بیان کے خلاف پریس کلب بہاولپور کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے احتجاجی کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر نعرے درج تھے۔ احتجاجی مظاہرے کی قیادت سٹی صدر ملک امتیاز چنڑ، ضلعی جنرل سیکرٹری ارشاد احمد سرویا کر رہے تھے۔ احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ عمران خان نے وہ بات کہی جو آج تک دشمن کرتے رہے ہیں۔ اقتدار جانے کا یہ مطلب نہیں کہ آپ پاکستان اور اس کے اداروں کے خلاف اعلان جنگ کردیں۔ عمران خان حد میں رہے ورنہ پاکستانی قوم اپنی ووٹ کی قوت سے عمران خان کو نشان عبرت بنا دے گی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ایسے ملک دشمن بیان دینے پر عمران خان کے خلاف مقدمہ درج کرکے اس کو گرفتار کیا جائے۔ احتجاجی مظاہرے میںسجاد مغل ، صاحبزادہ عاصم عباسی، پیٹر جان مٹو، رانا سلیم، سید غلام مرتضی بخاری، آصف بھارا،خضر شاہ، عامر راجپوت، شاہد مغل، کلیم اللہ ایڈوکیٹ، حسنین کلیم اللہ، سجاد مسن، بلال چنڑ، سنی احسن، عبالحنان، بشیر جوئیہ، بوٹا سرفراز، دانیال، جاوید ریمنڈ، بابر ریمنڈ، اشرف چیمہ، گلزار مسیح، بابر، رحیم شیر، محمد قربان، محمد اکرم، نوید احمد، اکرم اسلم، عباس خرم شہزاد و دیگر نے شرکت کی۔ پیپلز پارٹی سٹی گوجرانوالہ نے صدر پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز آصف علی زرداری کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے عمران خان کے ملک دشمن بیانیے پر پریس کلب گوجرانوالہ کے سامنے بھرپور احتجاج کیاجس کی قیادت صدر پاکستان پیپلز پارٹی سٹی گوجرانوالہ میاں ودود حسن ڈار نے کیاحتجاج میں نائب صدر سنٹرل پنجاب میاں اظہر حسن ڈار نے خصوصی شرکت کیاحتجاج میں شرکت کیلئے آنے والے شرکا سے نائب صدر سنٹرل پنجاب میاں اظہر حسن ڈار، صدر سٹی گوجرانوالہ میاں ودود حسن ڈار سمیت دیگر قائدین نے خطاب کرتے ہوئے کہا عمران نیازی کی ملک اور پاک فوج کے خلاف بیان بازی پر شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ پاکستان پیپلز پارٹی سٹی شیخوپورہ کے زیراہتمام پریس کلب کے باہر عمران خان کے بیانیہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس کی قیادت ڈویژنل جنرل سیکرٹری حاجی فلک شیر ایڈووکیٹ‘ ضلعی سینئر نائب صدر چودھری خالق عزیز مت ورک‘ ضلعی نائب صدر چودھری منیر قمر واہگہ اور سٹی صدر و ٹکٹ ہولڈر صوبائی اسمبلی سید ندیم عباس کاظمی نے کی‘ مظاہرے میں رانا محمد اکرم ناز‘ چودھری اظہر محمود ورک‘ ملک اشتیاق احمد اعوان‘ رانا ممتاز محمود مون خان‘ سید عضب بخاری‘ میاں محمود اختر‘ کاشف گیلانی‘ اطہر حسین شاہ‘ میاںعمران سعید‘ جاوید شاہ‘ بابر شیر اور دیگر پارٹی رہنماؤں و کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ پیپلز پارٹی کے مرکزی راہنما چوہدری امتیاز صفدر وڑائچ ، اعجاز سماں ، چوہدری ارشاد اللہ سندھو نے پیپلز پارٹی ضلع گوجرانوالہ کے زیر اہتمام عمران خان کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ ریلی لاری اڈہ جی ٹی روڈ سے شروع ہو کر پریس کلب گوجرانوالہ کے باہر احتتام پزیر ہوئی ریلی کے شرکا نے عمران خان کے خلاف سخت نعرے بازی کی اور آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کو محافظ وطن قرار دیا۔ دریں اثناء پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ عمران خان کے بیان کے خلاف ہماری جماعت نے پورے ملک میں ’پاکستان کھپے‘ کے نام پر ریلیاں نکالنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو 3 ٹکڑوں میں تقسیم کرنے کے بیان کی مذمت تو سب نے کی ہے مگر پیپلز پارٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ ہم اتوار کے دن ’پاکستان کھپے‘ کے نام سے ملک بھر میں ریلیاں نکالیں گے۔ قمر زمان کائرہ نے کہا کہ جب بینظیر بھٹو کو شہید کیا گیا تھا تو اس وقت بھی ملک بھر میں اشتعال برپا تھا اور پیپلز پارٹی کے کارکنان مشتعل تھے، مگر اس وقت بھی آصف زرداری نے ’پاکستان کھپے‘ کا نعرہ بلند کیا۔ انہوں نے کہا کہ کبھی عمران خان کہتا ہے کہ نیوٹرل نہیں ہونا چاہیے کبھی وہ کہتا ہے نیوٹرل جانور ہوتا ہے، وہ اداروں کی توہین کر رہا ہے اور مسلسل پاکستان کے قومی اداروں کو یہ دعوت دے رہا ہے کہ ادارے سیاست میں مداخلت کریں۔ 

ای پیپر-دی نیشن