ایف بی آر کو ہدف پورا کرنے کیلئے 30 جون تک 750 بلین جمع کرنا ہونگے
اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)ایف بی آر کو 30جون تک6.1ٹریلین کا ہدف کو پورا کرنے کے لئے750 بلین روپے جمع کرنا ہوںگے ،جو ایک ناممکن ہدف ہے ، ایف بی آر کے ذرائع نے بتایا ہے کہ اگرچہ اب بھی ہداف کے حصول کے لئے کام کر رہے ہیں تاہم رواں سال کے دوران پیٹرولیم مصنوعات پر جی ایس ٹی کی وصولی متاثر ہوئی ،تسلسل سے جی ایس ٹی کا ریٹ کیا جاتا رہا جبکہ اس وقت ریٹ صفر ہے مالی سال کے دروان بھی کرونا اور دوسری وجوہات کی بنا پر رعایات دینا پڑیں،جبکہ ایف بی آر کو اگر رعایات نہ دینا پڑتیں تورواں سال میں ہدف سے بہت آگے جا سکتے تھے ۔