• news

اے پی این ایس کے عہدیداروں کی ملاقات، میڈیا مسائل اجاگر کرنے کیلئے کردار جاری رکھے: پرویز اشرف

اسلام آباد( نامہ نگار) اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف سے اے پی این ایس کے عہدیداران نے ملاقات کی۔ وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب اور سیکرٹری اطلاعات پیپلز پارٹی فیصل کریم کنڈی بھی موجود تھے۔ملاقات میں ملک کی موجودہ مجموعی سیاسی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔ سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ آئین پر عملدرامد ہر خاص و عام پر لازم ہے،  پی ٹی آئی کے ممبران کے استعفوں کی تصدیق  کے لیے مرحلہ وار سلسلہ 6 جون سے شروع ہو گا، اسمبلی قواعد و ضوابط کے مطابق استعفوں کی تصدیق ضروری ہے، اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی یقینی بنانا میری اولین ترجیح ہے، جمہوریت کا تسلسل ملکی مفاد میں ہے، جمہوری اداروں کی مضبوطی سے عوام کا اپنے نمائندوں پر اعتماد بحال ہو گا، پاکستان مشکل دور سے گزر رہا ہے، سیاسی آختلافات سے بالاتر ہو کر ملک کو درپیش چیلنجز کا حل نکالنا تمام سیاسی جماعتوں کی مشترکہ زمہ داری ہے، پاکستان کا مثبت تشخیص اجاگر کرنے میں صحافت کا کردار کلیدی اہمیت کا حامل ہے، پارلیمنٹ میں عوامی مفادات کے موضوعات پر بحث اور قانون سازی کی جا رہی ہے، میڈیا اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کے زریعے عوامی مسائل کو اجاگر کرنے کے لیے اپنا کردار جاری رکھے۔

ای پیپر-دی نیشن