گوجرانوالہ:گراں فروشی پر 2لاکھ 60ہزا رروپے جرمانہ
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) انتظامیہ ناجائز منافع خوری کی روک تھام اور مقررہ قیمتوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے مزید سر گرم، ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ سائرہ عمر کی ہدایت پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کا خود ساختہ مہنگائی کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ، یکم جون سے اب تک ضلع بھر کے مجسٹریٹس نے مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے والوں کیخلاف 2ہزار 6 سو 23 چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران 93 ناجائز منافع خوروں کو2 لاکھ 60ہزار سے زائد کے جرمانے عائد، 10 مقدمات درج اور 2 گرفتاریاں عمل میں لائی گئیں اور ذخیرہ اندوزی میں ملوث 2 گودام، ایک دکان بھی سیل کی گئی اور 14دکانداروں کو وارننگ جاری کی گئی۔