گوجرانوالہ: شاہراہوں پردس روزہ ’’نو مور‘‘مہم کا آغاز کر دیا
گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)انسپکٹر جنرل موٹروے پولیس خالد محمود کے احکامات کے پیش نظر سیکٹر کمانڈر نارتھ تھری ایس ایس پی محمد ندیم کی سربراہی میں قومی شاہراہوں پردس روزہ ’’نو مور‘‘مہم کا آغاز کر دیا گیا۔ اس مہم کا مقصد قومی شاہراہوں پر ٹریفک وائلیشن کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے چیک کرکے مسلسل وائلیشنز کرنے والے افراد کو قانون کے دائرہ میں لاکر سخت کاروائی کرنا ہے تو تاکہ قیمتی انسانی جانوں کے ضیا کو روکا جاسکے۔ اس مہم میں ڈرائیونگ لائسنس کو منسوخ کرنا اور پوائنٹ سسٹم کو متعارف کرنا ہے۔ اسکے علاہ مسافر بردار گاڑیوں کا مکمل ریکارڈ رکھا جائے گا تاکہ مسافروں کو محفوظ سفر کی سہولیات فراہم کی جائیں ۔