• news

شہری کے داخلی ‘خارجی راستوں پر سکیورٹی ہائی الرٹ 


لاہور(وقائع نگار)ڈی آئی جی آپریشنز سہیل چودھری نے شہر کے داخلی وخارجی راستوں پر سکیورٹی ہائی الرٹ رکھنے کے احکامات دیے۔انہوںنے کہا کہ ڈویژنل ایس پیز نماز جمعہ کی سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیں۔ جمعتہ المبارک کے خطبات سے قبل نفری پوائنٹس پر تعینات کی جائے۔ مساجد، امام بارگاہوں و عبادت گاہوں میں داخلے سے قبل ہر فرد کی تلاشی لی جائے۔ ڈولفن وپی آریو ٹیموں کو موثر گشت کرنے کی ہدایت دی۔ 

ای پیپر-دی نیشن