مقرر کردہ آٹے کی سپلائی کے ہدف کا جائزہ لیا جا رہا ہے:ڈی سی لاہور
لاہور(خبرنگار)ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنرز اپنی اپنی تحصیلوں میں واقع فلور ملز کا دورہ کر رہے ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنر شالیمار ذیشان ندیم نے داتا فلورمل کا دورہ کیا اور اسسٹنٹ کمشنر سٹی عدنان رشید نے علی ہجویری فلور مل کا دورہ کیا اور اسسٹنٹ کمشنر کینٹ قراۃ العین ظفر نے برکت فلور مل کا دورہ کیا۔ ڈی سی لاہور نے کہا کہ شہر میں مقرر کردہ آٹے کی سپلائی کے ہدف کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سبسڈائزڈ پر فروخت ہونے والے آٹے کی پیکنگ اور معیار کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ نے کہا کہ شہر کے 800 سیل پوائنٹس پر سستا آٹا کی سپلائی جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ 10 کلو آٹا کا تھیلا 490 روپے میں جبکہ 20 کلو آٹا کا تھیلا 980 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 10 کلو آٹے کے 50522 تھیلے فراہم کئے گئے ہیں اور 20 کلو آٹے کے 112805 تھیلے دئیے گئے ہیں۔