تینوں فارمیٹس میں نمبر ایک بیٹربننا خواب ہے : بابر اعظم
لاہور (سپورٹس رپورٹر ) قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ تینوں فارمیٹس میں نمبر 1 رینکنگ بلے باز بننا ان کا خواب ہے۔ اس کیلئے آپ کو توجہ مرکوز کرنی ہوگی اور سخت محنت کرنا ہوگی۔ ایسا نہیں ہے کہ اگر آپ ایک یا دو فارمیٹس میں سرفہرست کھلاڑی ہیں تو آپ آسانی سے تیسرے فارمیٹ میں بھی پہلی پوزیشن حاصل کرلیں گے۔اگر آپ تینوں فارمیٹس میں نمبر 1 بننا چاہتے ہیں تو آپ کو خود کو فٹ اور ٹریک پر رکھنا ہوگا۔اب بیک ٹو بیک کرکٹ کھیلی جاتی ہے اور گیپ کم ہوتا ہے، اس کیلئے آپ کو اضافی فٹ ہونے کی ضرورت ہے ،یہ وہ چیز ہے جس کی میں تیاری کر رہا ہوں، یہ وائٹ بال میں اچھا چل رہا ہے اور امید ہے کہ میں ٹیسٹ میں بھی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر سکوں گا۔ بطور ایک ٹیم اور کپتان آپ سیریز میں کلین سویپ کے بارے میں سوچتے ہیں چاہے مخالف کوئی بھی ہو۔