بسمہ معروف نے جویریہ کو پیچھے چھوڑ دیا
لاہور(سپورٹس رپورٹر)قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان بسمہ معروف ویمن ون ڈے میں پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ رنز بنانے والی پلیئر بن گئیں۔سری لنکا کے خلاف دوسرے ون ڈے میں کپتان بسمہ معروف نے جویریہ خان کو پیچھے چھوڑ دیا۔کرکٹر جویریہ خان نے 113 اننگز میں 2885 رنز بنائے تھے جبکہ بسمہ نے کیرئیر کی 114 اننگز میں 2891 رنز بنائے۔