“Out of question, Not Acceptable”
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت اجلاس ملک میں لوڈشیڈنگ پر وزیراعظم نے انگریزی میں حکام کو جواب دیا “Out of question, Not Acceptable” وزیراعظم کا وزیرخزانہ کو تمام وسائل بروئے کار لانے کا حکم۔ کسی بھی قیمت پر اور کچھ بھی کرکے عوام کو لوڈشیڈنگ سے نجات دلائی جائے۔ عوام کی زندگی میں سکون آنے تک کسی وزیراور افسر کو سکو ن سے نہیں بیٹھنے دوں گا۔ دن رات ایک کریں، کاروبار اور عوام کی سانس بحال کریں، وضاحت نہیں ، رزلٹ چاہئے۔