• news

عمران چپ کر کے بیٹھیں ، شہباز شریف معیشت ٹھیک کردیں گے : مریم اورنگزیب

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران  صاحب وزیراعظم شہباز شریف کی کارکردگی سے ڈرتے ہیں ان کو پتا ہے شہباز شریف کام کرتے رہے تو مہنگائی کم ہو جائیگی عمران صاحب کو پتا ہے شہباز ملکی معیشت ٹھیک کر دیں گے۔ شہباز شریف نے تمام ممالک سے پاکستان کے تعلقات ٹھیک کر دیں گے اور سرمایہ کاری واپس لے  آئیں گے  شہباز شریف نوجوانوں کو روزگار دیں گے عمران خان کے خطاب پر ردعمل میں انہوں نے عمران خان کو مشورہ کیا کہ چپ کرکے بیھٹیں اور 2023ء میں مزید مسترد  ہونے کا انتظار کریں عمران صاحب کو یقین ہے شہباز شریف کو کام کرنے دیا تو سرمایہ کاری واپس لائیں گے شہبازشریف  آپ کی تباہ کی ہوئی معیشت کو ٹھیک کر رہے ہیں چار سال میں  معاشی تباہی لانے اور مہنگائی لانے والا ڈیڑھ ماہ کا حساب مانگ رہا ہے احتساب، ریاست مدینہ اور سازش کا بیانیہ دفن ہو چکا ہے اب عمران صاحب کا نیا بیانیہ ڈیڑھ ماہ کی کارکردگی  بن گیا ہے نیشنل سیکیورٹی کمیٹی نے دو دفعہ کہا ہے کہ کوئی سازش نہیں ہوئی عمران  کی لگائی گئی مہنگائی اور معاشی تباہی کی آگ شہباز شریف بجھا رہے ہیں نیشنل سیکیورٹی کو اپنی منافق سیاست میں گھسیٹنے کی کوشش نہ کریں۔

ای پیپر-دی نیشن