وفاقی کابینہ : چین سے 2 ارب30 کروڑ ڈالر قرض لینے کی منظوری
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وفاقی کابینہ نے چین سے قرض کے حصول کے لیے سمری کی سرکولیشن کے ذریعے منظوری دی، جس کے مطابق چین سے ملنے والا قرضہ تین سال کے لیے ہوگا۔ چین نے پاکستان کا 2 ارب 30 کروڑ ڈالر قرض ری فنانس کرنے پر اتفاق کیا قرضہ ایک فیصد مارجن پر ملے گا، قرضہ 2019 کے معاہدے کے تحت ملے گا۔اس سے زرمبادلہ کے ذخائر بہتر ہوں گے ۔