پی ٹی آئی: یاسمین راشد وسطی‘ عامر کیانی شمالی‘ عون عباسی جنوبی پنجاب کے صدر مقرر
لاہور+اسلام آباد (نیوز رپورٹر+اپنے سٹاف رپورٹر سے) پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب میں تینوں ریجن کے مرکزی عہدیداران کے ناموں کا اعلان کردیا ۔مرکزی سیکرٹری اطلاعات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ چیئرمین عمران خان کی ہدایت پر پنجاب میں پارٹی کو تین ریجنز شمالی، وسطی اور جنوبی پنجاب میں تقسیم کیا گیا ہے ۔عامر کیانی کو صدر شمالی پنجاب، سینیٹر عون عباس بپی کو صدر جنوبی پنجاب اور ایم پی اے ڈاکٹر یاسمین راشد کو صدر وسطی پنجاب ، حماد اظہر کو جنرل سیکرٹری وسطی پنجاب مقرر کردیا گیا ۔فرخ حبیب نے کہا کہ مقصد موثر طور پر عوامی رابطہ مہم چلانا اور انتخابات کے لئے بھرپور حکمت عملی سے تیاری کرنا ہے۔ عون عباس بپی نے کہا کہ چئیرمین عمران خان کے فلسفہ سیاست اور حقیقی آزاد پاکستان کے تصور کی تکمیل کے لئے اپنی ہر ممکن صلاحیتیں بروئے کار لائوں گا۔