عمران خان کا اسلام آباد واپسی کا فیصلہ پارٹی کو ر کمیٹی اجلاس آج بنی گالہ طلب
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سابق وزیراعظم عمران خان نے پشاور سے اسلام آباد واپسی کا فیصلہ کر لیا۔ ذرائع کے مطابق عمران خان نے پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کا اجلاس آج بنی گالہ میں طلب کر لیا۔ اجلاس میں لانگ مارچ سمیت آئندہ کی حکمت عملی پر مشاورت کی جائے گی۔ عدالتوں میں دائر درخواستوں اور قانونی امور کا جائزہ لیا جائے گا۔ عمران خان نے ممبران کو آئندہ کی حکمت عملی سے آگاہ کریں گے۔