کشمیریوں پر بھارتی مظالم کے نہ رکنے والا سلسلہ جاری ہے: سعد حسین رضوی
لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیر تحریک لبیک پاکستان حافظ سعد حسین رضوی نے کہا کہ بھارتی غیر قانونی زیر قبضہ کشمیر میں مسلمانوں پر مظالم کا سلسلہ روکنے کا نام نہیں لے رہا۔ حریت رہنما یاسین ملک کو جھوٹے من گھڑت اور بے بنیاد الزامات میں سزا دینا ظلم و نا انصافی ہے۔حریت رہنما یاسین ملک کو بیماری کے باوجود جیل میں بے رحمانہ سلوک کا سامنا ہے،دنیا کو بیدار ہونا چاہیے اس سے پہلے کہ بھارت مودی کی قیادت میں ایک بدلتا ہوا فاشسٹ ملک بن جائے۔