سازش کے تحت ملکی معیشت،سیاست کو عدم استحکام سے دوچار کیا جا رہا ، غلام سرور
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) سابق وفاقی وزیر سینئر رہنما تحریک انصاف غلام سرور خان نے کہا ہے کہ سازش کے تحت ملکی معیشت اور سیاست کو عدم استحکام سے دوچار کیا جا رہا ہے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے بیان کو غلط رنگ دیا جا رہا ہے25 مئی کو لانگ مارچ کو ناکام بنانے کیلئے پرتشدد کارروائیاں کی گئی تھیں قیمتوں میں اضافہ سے 22 کروڑ عوام شدید متاثر ہیں بارہ بارہ گھنٹے لوڈشیڈنگ عوام پر مسلط کی گئی ہے۔