عمران خان عیاری، مکاری اور فنکاری عجوبہ ہیں، فیصل کریم کنڈی
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)ترجمان پیپلزپارٹی فیصل کریم کنڈی نے بیان میں کہا ہے کہ عمران خان عیاری، مکاری اور فنکاری کا عجوبہ ہیں، معیشت تباہ کرنے کے بعد کہتے ہیں مہنگائی بڑھ گئی ہے، خارجہ امور تباہ کرکے کہتے ہیں میرے خلاف سازش ہوئی ہے ،یہودیوں اور بھارتیوں سے چندہ لینے والا کہتا ہے وہ ملک توڑنا چاہتے ہیں۔