محمد حسنین کے بائولنگ ایکشن کی رپورٹ کرکٹ آسٹریلیا کو ارسال
لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بائولر محمد حسنین کے بولنگ ایکشن کی رپورٹ کرکٹ آسٹریلیا کو بھجوادی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق محمد حسنین کے بائولنگ ایکشن کی رپورٹ کا اعلان کرکٹ آسٹریلیا کرے گا اور یہ اعلان آئندہ ہفتے ہونے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق محمد حسنین کے بائولنگ ایکشن کا ٹیسٹ لاہور میں آئی سی سی کی منظور شدہ لیب میں دو ہفتے قبل ہوا تھا۔پاکستانی فاسٹ بائولر محمد حسنین کا بائولنگ ایکشن رواں برس کے آغاز میں بگ بیش لیگ میں رپورٹ ہوا تھا، جس کے بعد ٹیسٹ لاہور میں آئی سی سی لیب میں ہوا اور اْن کے بائولنگ ایکشن کو غیر قانونی قرار پایا گیا۔محمد حسنین کے بائولنگ ایکشن پر نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر میں کام کرکے ری ماڈل کیا گیا، جس کے بعد آئی سی سی لیب میں فاسٹ بائولر کا باضابطہ ٹیسٹ ہوا۔ذرائع کے مطابق بائولنگ ایکشن کے ٹیسٹ کی رپورٹ کو بڑی راز داری میں کرکٹ آسٹریلیا کو بھجوایا گیا ہے، پاکستانی کوچز پرامید ہیں کہ محمد حسنین کا بائولنگ ایکشن کلیئر قرار پائیگا۔باضابطہ ٹیسٹ سے پہلے کرائے جانے والے 2 ٹیسٹوں میں محمد حسنین کا ایکشن 15 ڈگری کے اندر پایا گیا، جس کے باعث بائولنگ ایکشن کلیئر قرار دیے جانے کا قومی امکان ہے۔