• news

نوائے وقت معیاری ، تعمیری صحافت کا علمبردار ہے ، یوسف رضا گیلانی 

ملتان (نمائندہ نوائے وقت)سابق وزیراعظم  اور سینیٹ میں قائد حزب اختلاف  یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ نوائے وقت گروپ ملک کی نظریاتی سرحدوں کا محافظ ہے اور معیاری و تعمیری صحافت کا علمبردار ہے نوائے وقت سے اپنائیت کا ایک دیرینہ تعلق ہے اس لیے ادارہ نوائے وقت اور اس ادارہ کی ایم ڈی محترمہ رمیزہ مجید نظامی سے احترام کا رشتہ ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے معروف سیاسی و سماجی شخصیت ملک قاسم مہے مرحوم کی قل خوانی و رسم چہلم کے بعد نوائے وقت گروپ کے ڈائریکٹر جنرل آپریشنز لیفٹیننٹ کرنل (ر) سید احمد ندیم قادری سے ملاقات کے دوران کیا اور نوائے وقت گروپ کی ایم ڈی رمیزہ مجید نظامی کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ سید یوسف رضا گیلانی نے  مزید کہا کہ نوائے وقت دو قومی نظریہ اور پاکستان کی نظریاتی سرحدوں کا محافظ ہے جس نے ہمیشہ مثبت صحافت کو فروغ دیا ہے ۔مجید  نظامی مرحوم کے بعد ان کی صاحبزادی محترمہ رمیزہ  مجیدنظامی بھی ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ہوئے مثبت و تعمیری صحافت کے فروغ کے لیے کوشاں ہیں ۔ اس موقع پرنوائے وقت گروپ کے ڈائریکٹر جنرل آپریشنز ز لیفٹیننٹ کرنل (ر) سید احمدندیم  قادری نے سید یوسف رضا گیلانی کی جانب سے نیک تمناؤں کے اظہار  پر ان کا شکریہ ادا کیا اور انہیں نوائے وقت ہیڈ آفس لاہور کے دورے کی دعوت دی جو سید یوسف رضا گیلانی نے قبول کرلی۔سید احمد ندیم قادری نے سید  یوسف رضا گیلانی کی وزارت عظمیٰ کے دور  میں ان کے ساتھ انجام دیے گئے پیشہ ورانہ فرائض اور ملک قاسم مہے  کے ساتھ ملاقاتوں کی خوشگوار یادوں کا بھی تذکرہ کیا۔جس پر سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ملک قاسم مہے متحرک سیاسی شخصیت تھے  اور وہ ان کے دیرینہ وفادار ساتھہ تھے۔امید ہے کہ ان کے صاحبزادے ملک احسن مہے میں بھی ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے عوامی  خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں گے قبل ازیں ڈائریکٹر جنرل آپریشنز نوائے وقت گروپ لیفٹیننٹ کرنل(ر) سید احمد ندیم قادری نے نگار خانہ قلعہ کہنہ قاسم باغ ملتان کا بھی دورہ کیا اس موقع پر چیف رپورٹر نوائے وقت فرحان انجم ملغانی نے انہیں ملتانی ثقافتی سر ائیکی اجرک بھی پیش کی۔

ای پیپر-دی نیشن