ضمانت ختم ہونے پر عمران کی سکیورٹی ہی انہیں گرفتار کرلے گی : رانا ثنا
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ عمران نیازی کو بنی گالہ اسلام آباد میں واپسی پرخوش آمدید کہتے ہیں قانون کے مطابق ان کوسکیورٹی فراہم کی جا رہی ہے اتوار کے روز اپنے بیان میں وزیر داخلہ نے کہا کہ عمران نیازی ملک میں ہنگامہ آرائی، فتنہ وفساد، افراتفری پھیلانے اور وفاق پرمسلح حملوں کے جرائم کے تحت درج دو درجن سے زائد مقدمات میں بطور ملزم نامزد ہے عدالتی ضمانت ختم ہونے پر قانون کیمطابق فراہم کی گئی’’ یہی’’ سیکیورٹی عمران نیازی کو بڑی خوش اصلوبی سے گرفتار کرلے گی وفاقی وزیر نے کہا کہ ملک میں فساد فی العرض برپا کرنے والا وہ شخص جو اخلاقی اورجمہوری قدروں سے یکسرعاری ہو اوراپنے مخالفین کو کبھی غداراور یزیدکہہ کر پکارتا ہوا، کس طرح ایک جمہوری معاشرے میں ایک سیاسی جماعت کا سربراہ ہوسکتا ہے؟ یہ پوری قوم کیلئے ایک لمحہ فکریہ ہے۔ دریں اثناء شیخ رشید اور شاہ محمود کے بیان پر اپنے ردعمل میں رانا ثناء نے کہا ہے کہ چپڑاسی یہ بتائے کہ 25 مئی کو کہاں تھا؟ بھگوڑا پشاور بھاگ گیا اور چپڑاسی لال حویلی میں چھْپ گیا واہ رے انقلاب، انہوں نے کہا کہ خونی مارچ کے اعلان کرنے والا خود ہی مارچ کے دن سویا ہوا تھا یہ دوسروں کے بے گناہ بچوں کی لاشوں پر اپنی سیاسی دکان چمکانے والے خون آشام چمگادڑ ہیں وزیر داخلہ نے کہا کہ تم نے تو قبر تک ساتھ جانا تھا پھر25 مئی کو باس کو چھوڑ کر کہاں روپوش تھے؟25 مئی کے بھگوڑے معیشت پہ بھاشن نہ دیں۔ عمران انقلاب خیبرپختونخوا کے عوام کے پیسے پر منرل واٹر پی رہے ہیں اور ہیلی کاپٹر کی سیر کر رہا ہے کوئی بھی مسلح جتھہ وفاق پہ حملہ کرنے کا سوچے گا بھی تو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ ایک بیان میں وفاقی وزیر داخلہ نے شیخ رشید اور عمران خان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہاکہ بھگوڑا پشاور بھاگ گیا‘ چپڑاسی لال حویلی میں چھپ گیا۔ واہ رہے انقلاب۔