تاریخ تبدیل‘پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 9جون کو ہوگا
اسلام آباد (نا مہ نگار) پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کی تاریخ تبدیل کر دی گئی ہے۔7جون کو ہونے والا اجلاس اب 9جون کو ہوگا،قومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے جاری اعلامیہ کے مطابق مجالس شوری (پارلیمنٹ)کے مشترکہ اجلاس کی تاریخ تبدیلی کا مراسلہ تمام ممبران پارلیمنٹ کو بھجوا دیاگیا ہے ۔ مجلس شوری پارلیمنٹ کامشترکہ اجلاس 9 جون کو سہ پہر 4 بجے ہارلیمنٹ ہائوس میں منعقد ہو گا۔