• news

سعودی عرب،21 برس سے  کم عمر شہریوں کو سگریٹ کی  فروخت   پابندی کے مسودے کی تیاری

جدہ(اے پی پی)سعودی عرب کی انسداد تمباکو نوشی کمیٹی کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹرمنصور القحطانی نے کہا ہے کہ ملک بھر میں 21 برس سے کم عمر کے افراد کو سگریٹ فروخت کرنے پر پابندی کیلئے  قانون کا مسودہ تیار کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انسداد تمباکو نوشی کی قومی کمیٹی کے تحت صحت کی حکمت عملی تیار کی جارہی ہے، اس حوالے سے 6 پروگرام زیر تکمیل ہیں جن میں اہم قانون انسداد تمباکو نوشی ہے۔انہوں نے بتایا کہ ایک کوشش یہ ہے کہ جو سعودی قہوہ خانے صارفین کو شیشے کی سہولت فراہم کرتے ہیں ان پر یہ پابندی لگائی جائے کہ 18 برس کے بجائے 21 برس کے افراد کو شیشہ فراہم کیا جائے، اب تک 18 برس تک کے افراد کو اس کی اجازت ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن