• news

مسائل کا حل :بزنس کمیونٹی اور حکومت کا ایک پیج پرآنا ضروری،مہر کاشف یونس 

لاہور (کامرس رپورٹر) سابق سینئر نائب صدر لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری مہر کاشف یونس نے کہا ہے کہ پاکستان تاریخ کے نازک ترین دور سے گزر رہا ہے، قوم کو ایمان اتحاد تنظیم کی اشد ضرورت ہے۔ سیاسی قیادت اسٹیبلشمنٹ اور عدلیہ کو یکجہتی کیساتھ آگے بڑھنا چاہیئے۔ حکومت ملک میں بزنس کمیونٹی پر ضرورت سے زیادہ بوجھ نہ ڈالے۔ ملکی مسائل کا حل بزنس کمیونٹی اور حکومت کے ایک پیج پر آنے اور مشاورت سے ہی ممکن ہے۔ صنعتیں توانائی بحران اور قیمتوں میں اضافہ سے بند ہورہی ہیں۔ حکومت نے مشاورت سے فیصلے نہ کئے تو بے روزگاری کے طوفان آنے کے خدشات بڑھتے جارہے ہیں۔ سمال اینڈ میڈیم بزنس سیکٹر کے کاروباری اُمور متاثر ہونے سے ملک میں حالات بد سے بدترین ہوجائیں گے۔ بزنس کمیونٹی اور حکومت کے مابین اکنامک چارٹر آنے سے ہی مسائل ختم ہوسکتے ہیں۔ فوڈ سکیورٹی ، انرجی سکیو رٹی ، دفاعی سکیو رٹی ، معاشی استحکام اور سازگار سماجی حالات سے ہی ملک آگے بڑھ سکتا ہے۔ سیاسی قیادت کی سنجیدگی اور یکجہتی ہی ہماری آنے والی نسلوں کو محفوظ مستقبل فراہم کرسکتی ہے۔ سیاسی انتشار اور خلفشار کی فضاء سے ملک مسلسل تباہی کی طرف جارہا ہے۔ حکومت فاصلوں کو ختم کرتے ہوئے نئے میثاق جمہوریت کا اعلان کرے۔

ای پیپر-دی نیشن