فائیو اے سائیڈ ہاکی : سوئٹزرلینڈ نے پاکستان کو شکست دیدی
لاہور(سپورٹس رپورٹر) سوئٹزرلینڈ نے پاکستان کو فائیو اے سائیڈ ہاکی ٹورنامنٹ میں پانچ کے مقابلے میں سات گول سے شکست دیدی ۔ لوزانے میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کی طرف سے ارشد لیاقت نے کھیل کے چوتھے منٹ میں گول کرکے ٹیم کو سبقت دلائی ۔ سوئٹزرلینڈ کے جونز وینکر نے پانچویں منٹ میں گول کرکے مقابلہ ایک ایک سے برابر کردیا ۔ میزبان ٹیم نے آٹھویں منٹ میںگول کرکے سبقت حاصل کرلی ۔ نویں منٹ میں پاکستان کے مرتضیٰ یعقوب نے گول کرکے مقابلہ پھر د و دو گول سے برابر کردیا۔ بارہویں منٹ میں سوئس کھلاڑی مارٹن نے گول کرکے ٹیم کو پھر سبق دلادی ۔ ارشد نے گول کرکے مقابلہ تین تین گول سے برابر کردیا ۔ سوئس کھلاڑی نے اوپر تلے گول کرکے مقابلہ چھ تین کردیا ۔ تعظیم الحسن اور ارشد نے گول کرکے مقابلہ پانچ چھ کر دیا ۔ میزبان ٹیم نے مزید ایک گول کرکے مقابلہ سات پانچ سے جیت لیا ۔ پاکستان اور ملائشیا کے مابین میچ 5-5 گول سے برابر رہا۔ چھٹے منٹ میں عقیل احمد نے 7ویں منٹ میں عبدالرحمن نے گول کیاجبکہ ملائشیا کی جانب سے گول کرکے میچ دو دو گول سے برابر کردیا۔ ملائشیا کے حکیم اللہ نے گول کرکے ملائشیا کو 2-3 سے برتری دلادی جسے ارشد لیاقت نے گول کے ذریعے میچ 3-3 سے برابر کردیا۔ کپتان تعظیم الحسن نے گول کیا۔ ملائشیا کے حکیم اللہ نے گول کرکے میچ دوبارہ 4-4 گول سے برابر کردیا۔ کھیل کے آخری لمحوں میں ارشد لیاقت نے گول کرکے پاکستان کو 4-5 کی برتری دلائی لیکن فوری بعد ملائشیا کے نور نبی نے گول کرکے میچ 5-5 سے برابر کردیا۔