• news

ٹیسٹ کرکٹ میں 10ہزار رنز ‘جو روٹ انگلینڈ کے دوسرے ‘دنیا کے 14ویں کرکٹر بن گئے 

لاہور(سپورٹس ڈیسک) انگلش کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان جوروٹ 10,000 ٹیسٹ رنز مکمل کرنے والے دوسرے انگلش کرکٹر بن گئے۔جو روٹ کرکٹ کی تاریخ کے 14ویں اور ٹیسٹ کرکٹ میں 10,000 رنز بنانے والے انگلینڈ کے دوسرے کھلاڑی بن گئے۔روٹ نے یہ ناقابل یقین کارنامہ نیوزی لینڈ کیخلاف لارڈز میں پہلے ٹیسٹ کے چوتھے دن انجام دیا۔ اس نے ٹم ساؤتھی کی گیند کو ڈیپ سکوائر کی طرف دھکیل دیا تاکہ ایک دوہرا سنگ میل حاصل کیا جا سکے۔انہوں نے اس دوران کیر یئر کی 26 ویں ٹیسٹ سنچری بھی بنائی۔وہ الیسٹر کک کے بعد 10,000 ٹیسٹ رنز بنانے والے دوسرے انگلش کھلاڑی بھی بن گئے اور ٹیسٹ میں انگلینڈ کے سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی کی حیثیت سے زیادہ دور نہیں۔روٹ 10 ہزار رنز والے کلب کے 14 ویں رکن اور 2017 کے بعد پہلے کھلاڑی بن گئے۔ یونس خان ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے دوران دس ہزار رنز بنانے والے آخری کھلاڑی تھے۔

ای پیپر-دی نیشن