یوئیفا نیشنز لیگ:ہنگری نے انگلینڈ کو شکست دیدی ‘اٹلی اور جرمنی کا مقابلہ برابر
لاہور(سپورٹس ڈیسک )یوئیفا نیشنز لیگ میںہنگری نے انگلینڈ کو صفر کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دیدی ۔ جرمنی اور اٹلی کے درمیان مقابلہ ایک ایک گول سے برابری پر ختم ہوا۔ بدھاپیسٹ میں دوسرے ہاف میں پنالٹی سپاٹ سے کھیل کا واحد گول آر بی لیپزگ کے سٹار ڈومینک سوبوسزلی نے کیا جب ہنگری کو شکست دیدی۔ 1962 کے بعد پہلی بار انگلینڈ کو شکست دی ۔گزشتہ سال یورپی چیمپئن شپ کے فائنل میں اٹلی کو پنالٹیز پر شکست وہ واحد موقع تھا جب گیرتھ ساؤتھ گیٹ کی ٹیم کو ان کے پچھلے میچوں میں شکست ہوئی تھی۔